اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے طالب علم محمدشہزادجس کی عمرتیرہ سال ہے لیکن وہ اس ہی عمرمیں شہزادکومائیکروسافٹ،گوگل ،ایپل،انٹل ،یاہو،ڈراپ باکس اورای بے اوردیگرکئی ویب سائیٹ پرعبورحاصل ہے ۔اس نے اپنی مددآپ کے تحت تین سال میں ہیکنگ سیکھی جس کی وجہ سے دنیاکی بڑی بڑی کمپنیاں اس کی گرویدہ ہوگئیں۔جبکہ مائیکروسافٹ نے شہزاد اوراس کے والدسے رابطہ کیااوراس کی قابلیت کوسراہا۔شروع میں شہزادنے صرف اپناای میل اکاﺅنٹ بنایاجب صرف کے جی میں تھااوروہاں سے اس نے ہیکنگ کرناشروع کی ۔ شہزاد نے بھی وہ تیکنک استعمال کیں جوکہ پیشہ ورہیکرزاستعمال کرتے ہیں ۔دوسرے ہیکروں میں نے عملی تربیت لی جبکہ پاکستانی شہزاد کااس بڑے کام کے لئے کوئی استاد ہی نہیں ۔شہزادکاکہناہے کہ اس کامستقبل میں پاکستان کانام روشن کرنے کاارادہ ہے ۔اس نے ایچی سن میں میرٹ پرداخلہ لے لیاہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں