چینی فضائی کمپنی نے ایئرہوسٹس کو موٹاپے کے سبب جہاز سے اتار دیا

25  اگست‬‮  2015

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ایک فضائی کمپنی نے اپنی ایئر ہوسٹس کو موٹا ہونے کی وجہ سے اسے جہازسے اتارتے ہوئے ملازمت سے بھی برطرف کردیا۔چینی اخبار کے مطابق چین کی مقامی فضائی کمپنی نے اپنی ایک خاتون فضائی میزبان کو اس کے زیادہ وزن کی وجہ سے نہ صرف اسے جہاز سے اتار دیا بلکہ اسے ملازمت سے بھی برطرف کردیا۔ فضائی کمپنی کے ایک اہلکار کے مطابق ایئر ہوسٹس کو فلائٹ سے روکنے کی یہ وجہ بتائی گئی کہ اس کا وزن کمپنی کی جانب سے فضائی عملے کے لیے مقررکردہ وزن سے زیادہ تھا۔دوسری جانب فضائی کمپنی کے ترجمان نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ایئر لائن نے عملے کے جسمانی وزن کے لیے سخت معیار طے کررکھا ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں تاہم کمپنی نے عملے کے کسی بھی فرد کو اس بنیاد پر جہاز سے اتارا اور نہ ہی ملازمت سے برطرف کیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں فضائی عملے کے لیے وزن کے معیار مقرر ہیں اور ایوی ایشن حکام کی جانب سے اس کے لیے سخت قوانین بھی بنائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا کی چند بین الاقوامی فضائی کمپنیاں ہی ہیں جو ان معیارات پر سختی سے عمل پیرا ہوتی ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…