منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

……..دنیا کی تیز رفتار ترین خاتون بائیکر کا 200میل فی گھنٹے سے

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) دنیا کی تیز رفتار ترین خاتون بائیکر نے 200میل فی گھنٹے سے زیادہ رفتار پر حادثہ پیش آنے کے باوجود موت کو شکست دیدی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 46سالہ بیسی ایلس اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں مگر ان کی 1300سی سی سپر بائیک کی رفتار 256 میل فی گھنٹے پر پہنچی تو ہوا کہ ایک تھپیڑے نے ان کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیئے اور وہ لڑھکتی ہوئی دور جا گریں۔اس موقع پر موجود تماشائیوں اور ان کے خاوند نے دھڑکتے ہوئے دلوں کے ساتھ موٹرسائیکل کو ٹریک سے اتر کر دور تک گھاس پر پھسلتے ہوئے دیکھا۔دو بچوں کی ماں یہ بائیکر پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی اینالسٹ ہیں اور حادثے میں ان کے محفوظ رہنے کی وجہ ان کے ریسنگ سوٹ کے اندر آرمر پلیٹنگ بنی ہے تاہم ایک گھٹنا ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ گہری خراشیں آئی ہیں مگر موٹرسائیکل کی رفتار اور حادثے کی سنگینی کی پیش نظر انہیں معمولی چوٹیں کہا جا سکتا ہے۔وہ آٹھ گھنٹے ہسپتال میں رہیں اور اس کے بعد نارتھ یارک شائر میں ایلونگٹن ایئر فیلڈ پر ہونے والے مقابلے دیکھنے پہنچ گئیں۔گھر پہنچنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اب میں کچھ مہینوں تک موٹرسائیکل پر نہیں بیٹھ پاو ¿ں گی اور یہ امر میرے لئے انتہائی دشوار ہے تاہم میں دوبارہ اپنے عالمی ریکارڈ کا دفاع کرنے کیلئے ٹریک پر آو ¿ں گی اگرچہ میرے خاوند کو موٹرسائیکل پر بہت سے کام کرنا پڑے گا۔انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں اسی مقام پر 264میل فی گھنٹہ کی رفتار سے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور سابق ریکارڈ سے 20میل زیادہ رفتار حاصل کی تھی۔وہ اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر خواتین ابھی تک میرا ریکارڈ توڑنے سے بہت پیچھے ہیں مگر میں بہت جلد تندرست ہو کر اسے مزید بہتر بنا لوں گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…