جہاز کی گول کھڑکیوں کے پیچھے چھپی دلچسپ وجہ

24  اگست‬‮  2015

کراچی آباد (نیوز ڈیسک)آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ جہاز کی کھڑکیاں گول یابیضوی ہوتی ہیں یقینا آ پ نے چکور یا مربعہ شکل کی جہاز کی کوئی کھٹرکی نہیں دیکھی ہو گی اس کی وجہ انتہائی دلچسپ ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہ کھڑکیاں چکور یا مربع ہوں تو پھر جہاز لمبی مسافت طے نہیں کر سکتااور اس کے گر کر تباہ ہونے کے امکانا ت بڑھ جاتے ہیں۔یہ مفروضہ خیالی نہیں ہے بلکہ اس پر باقاعدہ تجربات کیے جاچکے ہیں اور شواہد سامنے آنے کے بعد جہاز کی کھڑکیوں کو گول کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 1952میں برطانوی کمپنی کا پہلا کمرشل جیٹ باقاعدہ پرواز کے لیے اڑا لیکن 1954ءتک اس کمپنی کے سات طیارے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہو چکے تھے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس وقت تک برطانوی کمپنی نے صرف 21تیارے بنائے تھے اور سات طیاروں کا تباہ ہوجانا انتہائی تشویشناک امر تھا۔کمپنی نے مختلف امورپر تحقیقات کی اور جہاز کے نقشے میں بنیادی تبدیلیاں کیں لیکن نتیجہ خاطر خواہ نہ آیا۔مزید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھڑکیوں کے مربع شکل ہو نے کے باعث جہاز کی دھات پر دباﺅ بہت زیادہ بڑھ جاتاہے جس کے باعث جہاز کی دھات تھک جاتی تھی۔یقینا آپ اس بات پر حیران ہو رہے ہیں کہ دھات کیسے تھک سکتی ہے تو اس کاجواب بہت سادہ ہے ماہرین کا کہناہے کہ مربع شکل کی کھڑکیاں جہاز پر دبا? بڑھا کر جہاز کو اڑنے میں دشواری کاباعث بنتی تھیں لہذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ کھڑکیاں گول ہونگی۔یہ تجربہ کامیا ب رہا اور یوں لمبی فلائٹ کا چلنا کامیاب ہوا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…