زیوریخ(نیوز ڈیسک)دنیا میں یوں تو ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی مہارت کا لوہا منوانے کے لیے کسی بھی حد سے گزر جاتے ہیں اور جب بات ہو ریکارڈ قائم کرنے کی، تو منچلوں کو بھلا کون روک سکتا ہے۔ سوئس ماونٹین رنر نے بھی ایسا ہی ایک منفرد کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے سوئزرلینڈ میں واقع 4ہزار بلند 5چوٹیاں سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ 26سالہ اینڈریاس اسٹینڈل نامی سوئس ماونٹین رنر نے یہ کارنامہ 7گھنٹے 45منٹ اور 44سیکنڈ میں کیا، جبکہ اس دوران اس نے مجموعی طور پر پہاڑوں پر 30کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ واضح رہے کہ 26سالہ اس اینڈریاس نے اس سے قبل سال2013 میں بھی اس ہی طرز کا ایک کارنامہ سر انجام دے کر ریکارڈ قائم کیا تھا –