اسپیشل رپورٹ( زاہد منیر) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 112سالہ جاپانی شخص کو دنیا کا سب سے طویل العمر مرد قرار دے دیا ہے ، یاسترو کائیدو نامی یہ بوڑھا شخص وسطی جاپان کے شہر ناگویا کے ایک نرسنگ روم میں رہ رہا ہے ، جولائی 2015میں ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے 112سالہ ساکاری موموئی کی وفات کے بعد انہیں 21اگست 2015کو دنیا کے طویل العمرمرد ہونے کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے ، کوئیدو 13مارچ1903ءکو پیدا ہوئے اور اپنی جوانی میں ٹیلرکے طور پر کام کرتے رہے ، انہوں نے کہا کہ لمبی عمر پانے کا راز ان کی اعتدال پسندی ہے ، روٹی ان کی ہمیشہ پسندیدہ خوراک رہی ہے ،112سالہ دنیا کے طویل العمر یاسترو اکائیدو ابھی تک بغیر عینک لگائے اخبار پڑھنے کی خاصیت رکھتے ہیں ، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے نرسنگ روم میں ایک تقریب کا انعقاد کرکے انہیں یہ اعزاز دیا گیا ، تقریب میں یاسترو کے تین بچوں سمیت 9ناسے نواسیاں موجود تھے ، ان کے خاندان سمیت پورے شہر میں خوشی کا بے پناہ اظہار کیا گیاہے ،یاسترو نے ہر طرح کی تفریح کا مشور دیتے ہوا کہا کہ طویل عمر کیلئے سگریٹ اور شراب نوشی سے گریز کرنا بہتر ہے ، اس سے پہلے دنیا کے طویل العمر شخص ساکاری موموئی کا تعلق بھی جاپان سے تھا انہوں نے اپنی زندگی میں طویل عمری کا راز رات کی بہتر نیند کو قرار دیا تھا،خیال رہے کہ جاپان لمبی عمر کے لوگوں میں دنیا کے سرفہرست ملکوں میں سے ہے جہاں 54000لوگ سو سال سےزیادہ عمر کے حامل ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل

















































