کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) دنیا بھر کے موبائل فونز سے روزانہ لاکھوں کروڑوں سیلفیاں لی جاتی ہیں لیکن اب ان سیلفیوں کا ایک بہتر استعمال سامنے آگیا ہے کیونکہ اب انہیں بطور شناخت استعمال کرکے شاپنگ اور دیگر رقوم ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ایک امریکی کمپنی نے اسمارٹ فون سیلفی کے ذریعے چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کو تجرباتی طور پر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے شاپنگ کی ادائیگی اور رقوم کی منتقلی کی جاسکتی ہے اس سروس کو 25 25سیلفی پے 24 24 کا نام دیا گیا ہے جس میں چہرہ شناخت کرنے والی ( فیس ریکگنیشن) ٹیکنالوجی کے ذریعے شاپنگ کرنا ممکن ہوگا۔ اس نظام کے تحت خریداری کے بعد سیلفی پے ان کے چہرے کی صاف تصویر کھینچے گی جسے بطور شناخت استعمال کیا جائے گا اور اسے اسٹور کے ڈیٹابیس میں موجود تصاویر سے ملایا جائے گا اور اس طرح اسٹور یا شاپنگ سینٹر سے باہر نکلتے ہوئے سیلفی لینا ایک عام بات ہوجائے گی۔کیلیفورنیا میں فرسٹ ٹیک فیڈرل کریڈٹ یونین نے پہلی مرتبہ سیلفی کی آزمائشی تیاری شروع کردی ہے جس میں رقم کی ادائیگی کے لیے فنگرپرنٹس بھی استعمال کی جائے گی۔ اس کی آزمائش ستمبر سے اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں 200 افراد جعلی اکاو¿نٹس بناکر سلیفی کو آزمائیں گے جس میں تنہا شخص کی سیلفی استعمال کی جائے گی نا کہ اس کے دوستوں کے ساتھ گنجلک سیلفی کا استعمال کیا جائے گا۔فرسٹ ٹیک کمپنی کے مالک گریگ مچل کہتے ہیں کہ ہمارے صارفین رقم کی سیکیورٹی چاہتے ہیں اور وہ بھی ایک انوکھے انداز میں اور اسی لیے ہم نے سیلفی کے ذریعے رقم کی تصدیق کا نظام بنایا ہے کیونکہ 83 فیصد صارفین نئی ٹیکنالوجی چاہتے ہیں اسی طرح اے بی این ایمر نے بھی 750 کریڈٹ کارڈز کی سیلفی کے ذریعے تصدیق کا ایک تجربہ شروع کیا ہے اس کے لیے سیل فون پر ایک ایپ اتارنی ہوتی ہے اور پھر سیلفی کی تصدیق کے بعد رقم کی ادائیگی ممکن ہوتی ہے۔ امریکی کمپنی کا کہنا ہیکہ اگر سیلفی ادائیگی کا طریقہ عام ہوجائے تو اس سے رقم کا لین دین مزید تیز اور محفوظ ہوجائے گا