منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ میں ساڑھے چالیس لاکھ ڈالر کی مالیت کے 300سال پرانے سکے دریافت

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں خزانے کی کھوجیوں نے کہا ہے کہ انھوں نے 18ویں صدی کے ساڑھے چالیس لاکھ ڈالر کی مالیت کے سونے کے ہسپانوی سکے دریافت کیے ہیں۔یہ 350 سکے گذشتہ 300 سال سے فلوریڈا کی ساحل کے قریب ریت کے نیچے دبے ہوئے تھے۔یہ سکے 11 ہسپانوی گیلیون میں یعنی وہ بادبانی جہاز جو جنگ یا تجارت کے لیے استعمال کیے جاتے تھے میں موجود تھے جو کیوبا سے سپین جاتے ہوئے سمندری طوفان کی وجہ سے ڈوب گئے تھے۔فلوریڈا کے پانیوں میں خزانے کی تلاش ایک معروف اور پسندیدہ سرگرمی ہے۔حالیہ مہینوں میں خزانہ تلاش کرنے والوں کی یہ دوسری بڑی دریافت ہے۔ جون میں ان کو 50 سکے ملے تھے جن کی مالیت تقریباً 10 لاکھ ڈالر تھی۔350 سکے جولائی کے آخر میں سمندر کی تہہ سے نکالے گئے تھے اور وہ ساحل کے قریب تقریباً ایک میٹر پانی کی تہہ میں ریت کے نیچے دبے ہوئے تھے۔امریکی ریاستی قانون کے مطابق فلوریڈا اس دریافت میں سے 20 فیصد حصہ اپنے پاس رکھے گا۔جس تیراک نے یہ سکے دریافت کیے ہیں اس کا نام ولیم بارلیٹ ہے اور انھوں نے یہ بتانے سے انکار کیا ہے کہ یہ حصہ کتنا ہو گا۔برینٹ برسبن جن کے پاس تباہ شدہ جہازوں کے جملہ حقوق ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس دریافت میں نو نایاب سکے بھی ملے ہیں۔’حالیہ دریافت سے قبل اس قسم کے صرف 20 سکے پائے جاتے تھے۔‘ان کے مطابق ان سکوں کو سپین کے بادشاہ کے لیے بنایا گیا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…