ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آپس میں جڑی بہنوں نے چلنا ، بات کرنا سیکھ لیا

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(نیوز ڈیسک)آپس میں جڑی 2 بہنوں نے ڈاکٹروں کی تمام ترتوقعات کے برخلاف نہ صرف چلنا ، بات کرنا سیکھ لیا بلکہ وہ ایک دوسرے سے لڑتی بھی ہیں ۔ کینیڈا کے علاقے ویرنون سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بہنیں ایک دوسرے سے دماغ اور کھوپڑی شیئر کرتی ہیں اور جب ان کی پیدائش ہوئی تھی تو ان کے والدین کو خبردار کیا گیا تھا کہ ان کے زندہ بچنے کا امکان نہیں ۔ مگر یہ کر شماتی بچیاں کرسیٹا اور ٹیٹیا نا ڈاکٹر وں کے دعوﺅں کے برخلاف اپنے اسکول کے ہم جولیو ں جیسی زندگی سے ہی لطف اندوز ہورہی ہیں ۔ ان کی والدہ فیلیسیا کے مطابق یہ بچیاں اسکول جانے ، کارٹون دیکھنے اور کیک کھانے کی شوقین ہیں ۔ ان کے مطابق یہ ہمیشہ خوش باش رہتی ہیں اور اپنے والد برینڈ ن اور دیگر بہن بھائیوں کو بھی اپنی خوشی میں شریک کرتی ہیں ۔ فیلیسیا کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ہرچیز کو دیکھنا آپ کے سر کو چکر انے کیلئے کافی ثابت ہوتا ہے اگر چہ یہ مشکل کام ہے مگر میں اسے تبدیل نہیں کرسکتی اور میں ایسا چاہتی بھی نہیں ۔ ماں اور باپ کو ان بچیوں کی پیدائش سے پہلے بتایا گیا تھا کہ ان کی ہونیوالی اولادین آپس میں جڑی ہوئی ہے اور ان کا مستقبل غیر یقینی ہے تاہم فیلیسیا نے اسقاط حمل سے انکار کردیا تھا اور انہوں نے اپنی کرشماتی بچیوں کو خوش آمدید کہنے کی تمام تر تیار کرلی ، جنہیں دیکھ کر اب ڈاکٹر زدنگ رہ جاتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں بچیاں ایک دوسرے کی آنکھوں سے بھی دنیا کو دیکھ سکتی ہیں بلکہ اپنے جذبات کو شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کے احساسات کو محسوس بھی کرسکتی ہیں ۔ اپنے اعضا ءکو کنٹرول کرنے کیساتھ یہ دونوں ایک دوسرے کی ٹانگوں اور بازﺅں کو بھی کنٹرول کرسکتی ہیں مگر اس سے بھی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں کی شخصیت ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے ۔ ان کی ماں کے مطابق گذشتہ برسوں میں ٹیٹیان نمایاں لیڈر کے طورپر ابھر ی جبکہ کرسیٹا خاموش مزاج اور اپنے آپ میں مگن رہنے والی بچی ہے ۔ خیال رہے کہ دماغ ایک دوسرے سے جڑے ہونے کی وجہ سے ان بچیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنا ممکن نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…