اسلام آباد(ویب ڈیسک)کہیں پڑھا تھا پولیس کی نہ دوستی اچھی نہ دشمنی. پڑھا تھا تو خوف بھی ہے. لیکن اسے کیا، جسے پڑھنا آتا ہی نہ ہو! پرندے بھی تو ایسے ہی ہوتے ہیں – بے خوف، ہوا سے باتیں کرنے والے۔امریکہ کے کولوراڈو میں ایک پرندے (اللو کے چھوٹے بچے) نے پولیس کی طرف سے ‘پنگا’ لے لیا. بالکل درمیان سڑک پر، راستہ روکے. بے خوف. پولیس کے سامنے آنے پر بھی پرسکون کھڑا ہے،پولیس اہلکار بھی سمجھدار نکلا،پنگا لینے سے بہتر اس نے اس انقلابی پرندے کی ویڈیو بنا لیا. یو ٹیوب پر ڈال دیا. پانچ دنوں میں 43 لاکھ لوگ اس پرندے کے دیوانے ہو گئے۔