اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایک جائزے کے مطابق بچے والدین سے سب سے زیادہ ”کیوں“ والے سوالات پوچھتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ والدین کے بچوں کے نصف سے زائد سوالات کے جواب نہیں دے پاتے ہیں۔
جائزہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہبچے والدین سے دن بھر میں کم از کم 8بار ایسے سوالات کرتے ہیں جن کی ابتدا کیوں سے ہوتی ہے۔ تین سے دس برس کے بچوں کے والدین پر مشمتل ایک مطالعے میں تقریباً 47فیصد والدین نے بتیا کہ خاص طور پر کار کے سفر کے دوران بچے بہت سوالات پوچھتے ہیں۔ خواندگی کے فروغ کی ایک تنظیم ”ریڈ آن ، گیٹ آن“ کے جائزے کے مطابق 51فیصد والدین نے بتایا کہ بچوں کے دوسرے سوالات میں زیادہ تر پوچھا جاتا ہے کہ کتنا وقت اور لگے گا ؟ اسی طرح بچے اکثر ماں باپ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے جب آپ مرجاتے ہیں؟ یا پھر بہت سے بچے اپنے والدین سے یہ سوال ضرور کرتے ہیں کہ بچے کہاں سے آتے ہیں؟ والدین نے بتایا کہ بچوں کے آسان سے سائنسی سوالات بھی اکثر ان کے لیے ایک چیلنج بن جاتے ہیں۔
بچے والدین سے سب سے زیادہ ”کیوں“ والے سوالات پوچھتے ہیں
19
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں