اسلام آباد (نیوز ڈیسک)زمین سے سینکڑوں فٹ اوپر بلند ی پر بنائی گئی چیئرلفٹس اور اسی نوع کی دیگر تفریحی اشیاءکبھی خطرے سے خالی نہیں ہوتیں۔ چین کے صوبے حنان میں 900فٹ اونچی اسی طرح کی ایک انوکھی چیئرلفٹ بنائی گئی تھی جس سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
یہ لفٹ ایک پارک میں بنائی گئی تھی جہاں لوہے کی چار تاروں کو زمین سے 900فٹ بلندی پر دونوں طرف سے پہاڑوں سے منسلک کیا گیا تھا، اس پر ایک موٹرسائیکل تھی جو ایک تار کے اوپر چلتی ہے، اس موٹر سائیکل کے نیچے لٹکتی ہوئی ایک سیٹ ہے۔ ایک شخص موٹرسائیکل پر سوار ہوتا ہے جبکہ دوسرا اس لٹکتی ہوئی سیٹ میں بیٹھتا ہے۔ جاں بحق ہونے والا 40سالہ ینگ اسی لٹکتی ہوئی سیٹ میں بیٹھا تھا، جب وہ درمیان میں پہنچے تو اس سیٹ کو اوپر موٹرسائیکل سے منسلک کرنے والی تار ٹوٹ گئی اور وہ 900فٹ نیچے وادی میں آ گرا اور جاں بحق ہو گیا۔
سیٹ ٹوٹ کرگرنے سے موٹرسائیکل پر سوار شخص بھی اپنا توازن برقرار نہ رکھا سکا جس سے موٹرسائیکل گر گئی لیکن تار سے بندھی ہونے کی وجہ سے نیچے گرنے کی بجائے تار سے لٹکنے لگی اور اوپر بیٹھا شخص بھی سر کے بل موٹرسائیکل کے ساتھ لٹکتا رہا۔ پارک میں موجود امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو نیچے اتار لیا جس سے اس کی جان بچ گئی۔ اس شخص کو معمولی زخم آئے تھے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس موٹرسائیکل کو آپریٹ کرنے والے سٹاف کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
شہری 900 فٹ کی بلندی سے گر پڑا اور۔۔۔
19
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں