اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وہ 10با تیں جن پر شا دی شدہ جو ڑے کو ضرور عمل کر نا چا ہیے

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شادی شدہ زندگی کی ابتداءسب کو ساری عمر یاد رہتی ہے لیکن اگر نئے جوڑے 10باتوں پر عمل کرلیں تو وہ ساری عمر خوش رہیں گے۔
1۔شادی سے قبل اپنے تمام ادھار ختم کردیں اور جب شادی شدہ زندگی کا آغاز ہو تو سر پر کوئی قرض نہ ہوتو بہتر ہے۔اپنے اخراجات کا تخمینہ لگائیں اور اس کے مطابق اپنی سیر اور بچت پلان کریں۔

2۔اپنے ساتھی کو بتائیں کہ وہ آپ کے ساتھ کس طرح پیش آئے تا کہ آپ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔آپ دونوں کو یہ اندازہ ہوجائے گا کہ کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ پیش آنا ہے اور باقی کی زندگی بھی اچھی گزرے گی۔

3۔اگر غلطی ہوجائے تو اس پر قائم رہنے کی بجائے اس کو تسلیم کریں اور سوچیں کہ ایسا کیوں ہوا اور مستقبل میں کس طرح اس غلطی کو دہرانے سے بچا جاسکتا ہے۔
4۔کوئی بات کہنے سے قبل سوچیں۔بلاوجہ کوئی چیز کہہ دینا یا سوچے سمجھے بنائ بات کرنا ویسے بھی جاہلوں کی نشانی ہے لہذا شادی کے بعد اس بات پر سختی سے عمل کریں کہ آپ نے سوچ سمجھ کر الفاظ کی ادائیگی کرنی ہے۔
5۔یہ مت سوچیں کہ فلمی لوگوں کی طرح آپ کو کوئی بہت دلفریب یا خوبصورت شوہر یا بیوی ملے گی کیونکہ فلموں کا تعلق حقیقی دنیا سے نہیں ہوتا۔آپ کو اس بات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی ہے کہ آپ کے جیون ساتھی کی سیرت کیسی ہے۔

6۔آپ ایک ٹیم ہیں لہذا اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔کبھی بھی کوئی فیصلہ کرتے وقت اپنی مرضی نہ کریں اور اپنے جیون ساتھی سے مشورہ کریں۔آپ خود سوچیں کہ اگر آپ کا ساتھی کوئی فیصلہ آپ سے پوچھے بنائ کرے تو آپ کو کیسا لگے گا۔

7۔آپ کو جس چیز میں مہارت حاصل ہے اس کا استعمال کریں۔اگر آپ کا ساتھی کھانا پکا سکتا ہے تو آپ کو اس کے کام میں نہیں بولنا چاہیے اور اسی طرح اگر آپ باہر کے کام کرتے ہیں تو اسے آپ کے کاموں میں نکتہ چینی نہیں کرنی چاہیے۔
8۔کبھی بھی فوراًاولاد کی خواہش نہ کریں بلکہ پہلے اچھی طرح اپنے آپ کو اور شادی شدہ زندگی کے فرائض اور ذمے داریوں کو سمجھیں۔
9۔اگر لڑائی ہوجائے تو دورازے اور کھڑکیاں بند کر لینے یا گھر سے فرار ہونے کی بجائے صورتحال کا مقابلہ کریں۔کیونکہ اگر آپ صورتحال سے فرار اختیار کریں گے تو مزید خرابی پیدا ہو گی۔
10۔ایک دوسرے کے حقوق کو پہچانیں اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کریں۔پہلے جو آپ کی ذمہ داری ہے اسے پورا کریں پھر جیون ساتھی سے امید رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…