اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ظالم مگرمچھ دریا میں تیرتی خاتون کا بازو ہڑپ کر گیا

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(نیوز ڈیسک) اورلینڈو کے قریب واقع ویکیوا دریا میں تیراکی کرنے والی خاتون کا بازو ایک مگرمچھ نے نگل لیا۔ رپورٹ کے مطابق 37سالہ خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔عینی شاہد دیبرخ موریس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ مگرمچھ نے خاتون کی بازو کہنی سے اوپر تک کاٹ کھائی تھی۔ موریس نے مزید بتایا کہ مگرمچھ نے بازو مکمل طور پر الگ کر لی تھی۔ سکائی نیوز کے مطابق دریا میں کشتی رانی کرنے والےے ”کایاکرز“ نے اپنے چپوں سے مگرمچھ پر پے در درپے وار کے خاتون کو اس کے چنگل سے آزاد کرایا۔ آرلینڈو سینٹینل کی رپورٹ کے مطابق کایاکرز خاتون کو کنارے تک لائے جسے بعد ازاں آرلینڈو ریجنل میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن کے ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ دریا پر مگرمچھ کے حملے سے متعلق عوام کو خبر دار کیا گیا ہے تاہم اس علا قے میں مگر مچھ کا یوں حملہ کرنا غیر معمولی امر ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں اس مگر مچھ کو پکڑنے کے بعد ہلاک کر دیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…