اسلام آباد (نیوزڈیسک) بلی کے بعد اب کبوتر بھی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نکلا ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کوسٹا ریکا کی لاریفورما جیل کے باہر سے پکڑا گیا یہ کبوتر اپنے ساتھ ایک دو نہیں بلکہ 14 گرام کوکین لے کر جا رہا تھا ،منشیات کبوتر اپنے ہمراہ ایک زپ والے بیگ میں لے کر جا رہا تھا جب سیکیورٹی حکام نے اسے پکڑا ۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ کبوتر کسی قیدی کا پالتو ہو سکتا ہے جسے ان کاموں کے لیے سکھایا گیا تھا۔ جیل حکام نے اس کبوتر کا نام نشئی کبوتر رکھا ہے جبکہ وہاں کی جیل حکام کے مطابق منشیات کو اس طرح لے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے لیکن واضح رہے کہ نشہ آور اشیا سمیت موبائل اور دوسری چیزیں جیل میں پہنچانے کے لیے اس سے پہلے بلیوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے ،بحرحال مزکورہ مجرم کبوتر اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے جیل حکام کی حفاظت میں ہے ۔