اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سیکیورٹی کیمرہ ویسے تو عوام کی حفاظت کے لیے لگایا جا تا ہے مگر جاپان نے یہ ان سیکیورٹی کیمروں کا استعمال اب شرابیوں کو بچانے کے لیے کرنا شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق جاپانی حکومت اب ریلوے ٹریکس پر سیکورٹی کیمرے نصب کر رہی ہے جس کا اولین مقصد شرابیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔یہ خود کار کیمرے نشے میں دھت افراد کی خود سے جانچ پڑتال کر کے ریلوے سیکیورٹی کو الرٹ کر دیں گے جس سے ریلوے ٹریکس پر ہونےوالی اموات میں کمی آئے گی۔یہ کیمرے ریلوے ٹریک پر کھڑے افراد کے ساتھ ساتھ نشے میں ڈوبے لوگوں کی باڈی لینگوئج کی جانچ بھی کریں گے ۔ریلوے حکام کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا میں لگائے گئے یہ کیمرے اپنی کامیابی کے بعد مختلف شہروں میں لگائے جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ کیمرے اپریل 2014 سے تا حال ریلوے لائنز پر ہونے والی 221 اموات کے بعد لگائے گئے ہیں جبکہ یہ لوگوں کی شناخت کے لیے استعماال نہیں کیے جائیں گے