واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سرد جنگ کے دوران مشرقی ومغربی جرمنی کو الگ کرنیوالی دیوار برلن کا ایک ٹکراواشنگٹن میں منظر عام پر لایاگیا ۔ کنکریٹ کا بنا ہوا دیوار برلن کا یہ مستطیل ٹکرا اٹھائے ملازمین ایک ہموار ٹرک کے ذریعے اسے محکمہ خارجہ لائے ، جسے نئے تعمیر ہونے والے میوزیم یو ایس ڈپلو میسی سنٹر میں نصب کیاجارہاہے ۔ دیوار برلن جنگ عظیم دوم کے بعد سرد جنگ کے دوران مغرب اور سویت یونین کے درمیان تقسیم کی علامت تھا ،بدشگونی کی علامت 43 کلومیٹر طویل دیوار برلن 1961 سے 1989 تک قائم رہی ، جب اسے گرایا گیا تو دونوں جرمن ملک متحد ہوئے ۔ اس دیوار کو مشرقی جرمنی سے مغربی جرمنی فرار ہونے کیلئے عبور کرنے کی کوشش میں کم ازکم 171 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے