منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے وہ ایئرپورٹ جہاں لوگ پرواز میں تاخیر کا انتظار کرتے ہیں

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرین ہو یا جہاز ان دونوں سواریوں کا تاخیر سے پہنچنا ہر شخص کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے اور ایسے میں لوگ غصے میں بھی آجاتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ دنیا کے کچھ ایئر پورٹ ایسے بھی ہیں جہاں پروازمیں تاخیر ہوجانے پر لوگ خوشی اظہار کرتے ہیں اور اس تاخیر کا خوب لطف اٹھاتے ہیں۔دنیا کے ان خوبصورت ایئر پورٹس پر4 ڈی سینماو¿ں، انڈرو سرفنگ اورگالف کورسز سے لے کر سوئمنگ پول تک کی سہولت موجود ہے جس سے تاخیر کا شکار مسافر بغیر کسی خرچے کے لطف اٹھاتا ہے اور اسے وقت گزرنے کا پتا ہی نہیں چلتا۔انچون ایئر پورٹ جنوبی کوریا، اس ایئرپورٹ پر تاخیر کا شکار مسافروں کو شاپنگ کا موقع ملتا ہے یہ ایئر پورٹ 2 فور ڈی سینماو¿ں، دلکش میوزیم، 7 حسین باغات، 18 ہول گالف کورس اور آئس اسکیٹنگ رنک کے ساتھ مسافروں کو ایسی تفریح فراہم کرتا ہے کہ وہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی فلائٹ کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اس کے علاوہ ایئر پورٹ کے کلچر سینٹر میں لائیو میوزک اور رقص کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ اس ایئر پورٹ کو دنیا کے صاف ترین ایئر پورٹ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔چانگی ایئر پورٹ سنگاپور،اس ایئر پورٹ کی دلکشی اور سحر سے شاید ہی کوئی مسافر خود کو الگ رکھ سکے یہاں گیمرز کے لیے ایکس بکس 360 اور پلے اسٹیشن گیمز، فلم بینوں کے لیے سینما اور بونوں کی دنیا کا شو بھی لوگوں کو تفریح فراہم کرتا ہے جب کہ سوئمنگ پول، شاورز اور آرام کرنے والوں کے لیے سونے کا پرسکون ماحول بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس ایئر پورٹ کی ایک اہم خوبی اس میں سجائے گئے 11 انڈور باغات جن میں لگے 5 لاکھ سے زائد پودے اور آبشاریں مسافروں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں اس کے علاوہ ٹرمینل 2 پر میں موجود سن فلاور گارڈن بھی مسافروں کو راحت اور سکون دیتا ہے اور ائیر پورٹ پر بنائی جانے والی سب سے بڑی واٹر سلائیڈ بچوں کو مصروف رکھتی ہے۔ہانگ کانگ ایئر پورٹ،اس ایئر پورٹ کا سب سے اہم حصہ 4 ڈی ا?ئی میکس سینما ہے جہاں پر کئی طرح کے سینسری ایفکٹس مسافروں کو اپنی خوبصورتی میں جکڑے رکھتے ہیں اس کے علاوہ 9 ہول گالف کورس، کمپیوٹر سے آپریٹ کیا جانے والا باسکٹ بال کورٹ اور آئی اسپورٹس جم بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے جب کہ بچوں کے لیے مختلف پروفیشنز کے لباس زیب تن کرنے کے مواقع بھی موجود ہیں۔کوالالمپور انٹرنیشنل ایئر پورٹ: کچھ لوگ اس ایئر پورٹ کو جنگل میں ایئر پورٹ کا نا م بھی دیتے ہیں کیوں کہ اس ایئر پورٹ کو چاروں طرف سے 86 اقسام کے درختوں سے مزین جنگل نے گھیرا ہوا ہے تاکہ لوگ خود کو ایک پرسکون ماحول میں محسوس کرتے ہوئے آرام کریں۔ قدرتی روشنی سے لطف اندوز ہونے کے لیے پسینجر ٹرمینل کمپلیکس شیشے سے بنایا گیا ہے جب کہ چھت کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ سورج کی روشنی اندر ا?سکے اس کے علاوہ 80 اور 422 کمروں پر مشتمل 2 بڑے ہوٹل بھی اس ایئر پورٹ کا حصہ ہیں۔میک کران انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاس ویگاس: اس ایئر پورٹ کی اہم خوبی یہ ہے کہ اس میں 1234 مشین پر مشتمل کیسینو ہے جس سے مسافر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں جب کہ اگر یہاں سے خالی ہاتھ ہوجائیں تو پھر اس پر موجود 5 بڑے ا?رٹ کے شاہکاروں سے اپنا دل بہلائے۔دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ: اس ایئرپورٹ کو خریداری یا شاپنگ کی جنت بھی کہا جاتا ہے اسی لیے یہاں 58 ہزار اسکوائر فٹ پر بنا دنیا کا سب سے بڑا ڈیوٹی فری اسٹورموجود ہے جس پر شاپنگ کرتے لوگوں کو وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا اور جو شاپنگ نہ کرنا چاہیں وہ زینگ گارڈن اور سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جب کہ یہاں پر موجود جی فورس جم مسافروں کو اپنا وزن کم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔میونخ ایئرپورٹ: اس ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا بیئر گارڈن موجود ہے یہاں مسافر بیئر کے ساتھ ساتھ میوزک سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن مسافروں کے لیے اس سے بھی زیادہ پرکشش یہاں مصنوعی موجوں سے بنا سرفنگ ایریا ہے جو سمندر جیسی تفریح فراہم کرتا ہے۔وینکور انٹرنیشنل ایئر پورٹ: ایئرپورٹ پر 20 ہزار گیلن ٹینک میں بنا ایکوا ونڈر لینڈ 5 ہزار ا?بی حیات کےساتھ لوگوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے جب کہ بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے 4 اسپورٹس ایریاز اور فوڈ او¿ٹ لیٹس موجود ہیں۔ہیتھرو انٹرنیشنل ایئر پورٹ لندن: یہ ایئر پورٹ مہنگی ترین شاپنگ کے لیے مشہور ہے یہاں 11 ہزار اسکوائر فٹ پر بنا ہیرروڈس اسٹور کی وجہ سے اس ایئر پورٹ کو اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈ بھی مل چکا ہے اس کے ٹرمینل ایک سے 4 میں موجود ہائیڈرو تھراپی شاور سے بھی مسافر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔قطر ایئرپورٹ: قطر ایئرپورٹ کے داخلے پر بنا بہت بڑا ٹیڈی بیئر لیمپ لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتا ہے جب کہ گولڈ پلیٹیڈ کافی شاپس بھی مسافروں کو سکون اور راحت دیتی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…