منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت ‘نایاب قرآنی نسخہ فروخت کرنیکی کوشش ،10 گرفتار

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میسور(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹکا میں پانچ سو سال قدیم سونا چڑھا نایاب قرآنی نسخہ فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی،پولیس نے نادر نسخہ فروخت کرتےہوئے دس غیر مسلموں کو حراست میں لے لیا۔بھارتی ریاست کرناٹکا میں پانچ سو سال قدیم سونا چڑھا نایاب قرآنی نسخہ فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،پولیس نے نادر نسخہ فروخت کرتےہوئے دس غیر مسلموں کو حراست میں لے لیا۔میسور پولیس کے مطابق پانچ سو برس قدیم سونا چڑھا یہ نادر قرآنی نسخہ مغل دور کا ہو سکتا ہے۔ اس نسخہ کو میسور کے مضافاتی علاقے ہوسا اگرا ہارا ریلوے اسٹیشن میں دس افراد کا ایک گروہ پانچ کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا،پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر چھاپا مارا اور قدیم قیمتی نسخہ برآمد کر کے دس ہندووں کو حراست میں لے لیا۔یہ نایاب قرآنی نسخہ چھ سو چار صفحات پر مشتمل ہے اور اس کے تمام صفحوں پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کے بعد پتا چلا کہ انہوں نے یہ قیمتی نسخہ ملنے کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کومطلع کئے بغیراسے بیچنے کا جرم کیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کےتحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…