منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

مسافروں کے ساتھ اب ان کے سامان کا بھی وزن ہوگا،ازبکستان ایئر لائنزکا اعلان

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ہوائی جہاز پر سفر کے مزے لینے والے حضرات سفر سے متعلق نئی خبر سننے کے لیے تیار ہو جائیں ۔ہوائی جہاز کا سفر اب اتنا آرام دہ نہیں رہے گا جتنا وہ خیال کرتے تھے۔ ازبکستان ایئر لائنز نے ہوائی سفر سے متعلق ایک نیا اعلان کر دیا ہے ،ان کا کہنا ہے اب جہاز کے مسافروں کا فرداََ فرداََوزن کیا جایا کرے گا اور نہ صرف سواریاں بلکہ ان کا سامان بھی اب وزن کروائے بغیر جہاز میں نہیں رکھا جائے گا۔ائیر لائنز حکام کے مطابق یہ تمام کاروائی جہاز کا مکمل وزن جان کر سفر اور زیادہ محفوظ بنانے کے لیے کی جا رہی ہے ۔ اس نئی اطلاع کے بعد ہر سواری کو ایک مخصوص وزن کرنی والی مشین اپنا اور اپنے سامان کا وزن کرانا ہوگاتاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ائیر لائن کتنے سامان یا وزن والے مسافر کو سفر کی اجازت دے گی ۔ اس سلسلے میں یہ بات بھی قابل غور ہے 2013 کے ایک قانون کا اطلاق اس نئی اطلا ع میں نہیں کیا جا ئے گا جس کے مطابق سواریوں کا ٹکٹ ، یا پیسے ان کے سامان اور وزن کے مطابق کاٹے جاتے تھے۔ انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے CNN کوبیان دیتے ہوئے کہا ایسے آئی اے ٹی اے کے قوانین میں میں ایسے کسی قانون کے وجود سے آگاہ تو نہیں ہیں تاہم مختلف ایئر لائنز سفر میں آسانی ،جہاز اورمسافروں کی حفاظت کے لیے ایسے قانون بنا سکتی ہیں ۔ ازبکستان ائیر لائن کے حکام نے مزید کہاکہ مسافروں سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جا ئے گا اور وہ اس سلسلے میں مسافروں کے تعاون کا پیشگی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…