منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

زینت عرفان نے کشمیر کا سفر اکیلئے موٹرسائیکل پر کیا

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کبھی آپ نے پاکستان میں کسی لڑکی کو موٹرسائیکل دوڑاتے دیکھا ہے ؟ نہیں ناں مگر ایک باہمت خاتون نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے اور وہ بھی کسی ایک شاہراہ پر نہیں بلکہ طویل ترین سفر کیلئے ۔ جی ہاں لاہور سے تعلق رکھنے والی زینت عرفان نے اپنے فیس بک بلاگ پر ون گرل ٹو وہیلز کے نام سے اپنی کہانی بیان کی ہے ۔ زینت نے کشمیر کا سفر اکیلئے موٹر سائیکل پر کیا جو کہ پاکستانی معاشرے کو دیکھتے ہوئے کسی کارنامے سے کم نہیں سفید ہیلمٹ اور بیک پیک کو موٹرسائیکل پر باندھے زینت نے خطرناک ترین راستوں پر موٹر سائیکل دوڑائی ۔زینت اپنے مرحوم والد کی خواب سے متاثر ہیں جو دنیا کا سفر پر موٹرسائیکل پر کرنا چاہتے تھے ۔ زینت نے شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں مختلف موٹرسائیکلون جیسے ہنڈا 125 ہنڈ ا سی ڈی 70 اور سوزوکی جی ایس 150 ہر سفر کیا ۔ اپنے فیس بک پیج پر وہ تحریر کرتی ہیں کہ میرے والد دنیا کا سفر بائیک پر کرنا چاہتے تھے تاکہ ہر منظر کو قریب سے دیکھ سکیں ۔ مگر جب میں 10 ماہ کی تھی تو ان کا انتقال ہوگیا اور اب مجھے معلوم ہے کہ کچھ چیزیں کبھی پوری نہیں ہوپاتی ۔ زینت خود کو نفرت سے پاک روح قرار دیتی ہیں جس کا ثبوت وہ اپنی فیس بک تصاویرمیں پیش کرتی ہیں ۔ زینت نے اپنا 6 روزہ سفر لاہور سے 14 جون کو شروع کیا جو 20 جو ن کو مکمل ہو ا۔ زینت کا کہنا ہے کہ جب اس نے سفر کا فیصلہ کیا تو اسے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوا اور ان کی نظر میں موٹرسائیکل چلانا سماجی روایات کو چیلنج کرنے کے برابر ہے ۔ آئندہ چند ہفتوں میں وہ ایک بار پھر شمالی علاقہ جات کا سفر کریں گے تاکہ چترال میں سیلاب متاثرین کو امداد اور مساجد کی تعمیر نو کیلئے فنڈز دے سکیں ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…