اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ممبئی کا سمندر نوٹوں کی گنگا بن گیا

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) ممبئی کا سمندر اچانک نوٹوں کی گنگا بن گیا جہاں گیٹ وے پر ایک ہزار کے نوٹ پانی پر تیرتے دیکھ کوشہری حیرت زدہ رہ گئے اور گہرے پانی کے باوجود ان نوٹوں کے حصول کے کالیے کئی افراد نے اپنی جان کی بازی لگا کر پانی میں چھلانگ لگائی اور نوٹ بٹورلیے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوپہر کے وقت اچانک ممبئی گیٹ وے پر تیرتے ایک ہزار کے نوٹ کہیں سے بہہ کر وہاں پہنچ گئے جسے دیکھ شہری خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے اور گہرے پانی کے باوجود کچھ منچلوں نے ان نوٹوں کو پکڑنے کے لیے سمندر کی گہرائی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس میں چھلانگ لگادی۔ایک شہری ہری چندرا کا کہنا تھا کہ اس نے جب نوٹوں کو گیٹ وے کی دیوار کےساتھ بہتے دیکھا تو چھلانگ لگا کر کافی محنت کے بعد ہزار کے 2 نوٹ پکڑے اور گھر دے کر پھر واپس آیا اور ایک 2 بار پھر کوشش کی جس میں 3 اور نوٹ اس کے ہاتھ لگ گئے۔ ہری چندرا کا کہنا تھا کہ وہ 5 ہزار جمع کرنے کے بعد دوبارہ پانی میں نہیں کودا کیوں کہ اب پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوچکی تھی جب کہ ایک اور شہری ایس وکیل نے بھی ہزار کا ایک نوٹ پکڑ لیا اور جب دوبارہ پانی میں کودا تو عین اس وقت پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے پکڑ لیا۔پانی نوٹوں کی گنگا کس طرح بنی اس بارے میں ایک شہری کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی شخص نے ہزار کے نوٹوں والا بنڈل پانی میں پھینکا اور جو لوگ اسے دیکھ رہے تھے انہوں نے فوراً تیرکر کئی نوٹ پکڑ لیے۔دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ پانی میں چھلانگ لگا کرنوٹوں کو پکڑنے والے3 افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا جب کہ نوٹوں کے پانی میں اس طرح پھینکنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…