سائبیریا(نیوز ڈیسک)خونخوار بھیڑیوں اورریچھوں سے بھرے سرد اورگھنے جنگل میں 12 روزتک بھٹکنے والی 5 سالہ معصوم بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی.گزشتہ برس کرینا سائبیریا کے گاؤں میں اپنے گھر سے اپنے پالتو کتے کے ہمراہ نکلنے والی گھر نہ آسکی اورسائبیریا کے سرد اورگھنے جنگلوں میں بھٹک گئی تاہم اس دوران اس کا کتا اس کی حفاظت کرتا رہا جب کہ ان دنوں کرینا بھوک سے نڈھال اورقریباً بے ہوش تھی اوراس بیابان میں جنگلی بھیڑیوں اورریچھوں کی بہتات تھی جس کے باوجود اس کا زندہ رہ جانا ایک کرشمہ تھا۔ کرینا نامی یہ بچی ان دنوں جنگل سے بیریاں چن کر کھاتی رہی اور نہر کا پانی پی کر گزارا کرتی رہی۔کرینا کی والدہ کے مطابق وہ کئی روز تک غائب رہی اور لوگوں نے اس کے مرنے کی یقینی خبریں دیں لیکن اس کے والد جنگل میں اسے مسلح افراد کے ساتھ ڈھونڈنے نکل پڑے اور جنگلی بھیڑیوں سے بھرے اس جنگل میں بچی کو بحفاظت واپس لے آیا گیا۔