منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سمندری طوفان نے تائیوان کے لوگوں کو نئی تفریح فراہم کر دی

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائی پی(نیوز ڈیسک)تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں سمندری طوفان کی زد میں آئے دو پوسٹ باکس مقامی آبادی کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔لوگ ایک جانب کو جھکے پوسٹ باکس کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے آدھے گھنٹے تک قطار بنائے کھڑے رہتے ہیں جن سنیچر کو تائیوان کے جزیرے سے ٹکرانے والے سوڈلر طوفان کے باعث بل بورڈ گرنے سے نقصان پہنچا تھا۔قطار کو قابو میں رکھنے کے لیے دو ڈاکیے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ’اگر لوگ چاہتے ہیں تو ہم بھی آن کے ساتھ تصویر بنوا لیتے ہیں۔‘ آن میں سے ایک ڈاکیے نے تائیوان کے ایپل ڈیلی نامی ایک مقامی اخبار کو بتایا۔لوگ ان باکس کے اعزاز بنائے گئے ایک فیس بک پیج پر میں اپنی تصاویر لگا رہے ہیں اور یہ تصاویر چین کی سرزمین پر مقبولیت کی حدوں کو چھونے لگی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں سماجی میڈیا صارفین اس متعلق بات کررہے ہیں۔’ان کو دیکھو جو طوفان میں ایک دوسرے کو تھامے ہوئے ہیں۔‘ سماجی میڈیا کی سِنا ویبو ویبو نامی ایک ویب سائٹ کی صارف ڑاو¿ن باہی کا کہتی ہیں’یہ بہت پیارا ہے!‘لوگ ایک جانب کو ج?ھکے پوسٹ باکس کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے آدھے گھنٹے تک قطار بنائے کھڑے رہتے ہیں
لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے طوفان کے باعث ہونے والی تباہی کو نمایاں نہیں ہورہی جس نے 20 افراد کی جانیں لے لیں اور سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو بے گھر کردیا۔تائیوان کی ایک اداکارہ نیتا لی نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ’اگر بل بورڈ دو پوسٹ باکس کے بجائے دو لوگوں کے آوپر گرتا کیا تب بھی یہ خبر اتنی ہی مزاحیہ ہوتی؟‘تائیوان پوسٹ آفس کا کہنا ہے کہ وہ طوفان کی یادگار کے طور پر ان باکس کو ان کی موجودہ حالت میں ہی محفوظ کریں گے۔ لیکن ان کو قابلِ استعمال حالت میں رکھا جائے گا۔ اور وہ پرستار جو یہ سمجھتے ہیں کہ محض ایک تصویر ہی کافی نہیں ہے آن کے لیے تحائف کی ایک لائن لگانے کے متعلق بھی سوچا جارہا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…