منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں 3 اور5 سال کی عمر کی 33 اور44 کلو گرام وزنی بہنیں

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) بھارت میں 5 سالہ یوگیتا اور 3 سالہ امیتا موٹاپے اور کمزور اعصاب کی وجہ سے چلنے کے قابل نہیں تھیں لیکن ڈاکٹروں کے مشوروں کے بعد چند پونڈ وزن کم کرنے کے بعد اب وہ پہلی مرتبہ چلنے کے قابل ہوگئی ہیں۔
3 ماہ قبل ایک بہن کا وزن 33 کلو اور دوسری کا 44 کلوتھا لیکن اب دونوں نے لگ بھگ 6 کلو وزن کم کیا ہے اور پہلی مرتبہ انہوں نے قدم اٹھایا ہے۔ دونوں بہنیں ایک جینیاتی مرض پریڈر ولی سنڈروم کی شکار ہیں جس میں بھوک نہیں مٹتیں اورایک بہن روزانہ درجنوں چپاتیاں، ایک لیٹر دودھ، چھ کیلے اور بسکٹ کے کئی پیکٹ اور دیگر اشیا کھاکر بھی بھوکی رہتی ہے۔
بچیوں کے مہنگے علاج کی وجہ سے ان کے والد کو اپنا ایک گردہ فروخت کرنا پڑا ہے کیونکہ ان کی ا?مدنی 3 ہزاربھارتی روپے سے بھی کم ہے اور اس کی ا?مدنی کا بڑا حصہ بچوں کی بھوک مٹانے میں خرچ ہوجاتا ہے۔ بچیوں کے والد اب تک ان کے علاج پر 50 ہزار روپے خرچ کرچکے ہیں اور کوئی خاص افاقہ نہیں ہوا ہے۔
بچیوں کی ماں کا کہنا ہے کہ چند کلوگرام وزن کم ہونے کے باوجود بھی وہ اپنی بیٹیوں کو اٹھا نہیں سکتیں کیونکہ خود ان کا وزن 40 کلوگرام ہے۔ دونوں بہنوں کو اٹھانے، بٹھانے، واش روم لے جانے اور کھانا کھلانے کے لیے دوسروں کے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…