پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

مچھر کے کاٹنے سے برطانوی خاتون نابینا ہوگئی

datetime 10  اگست‬‮  2015 |

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون مچھر کے کاٹنے سے نابینا ہوگئی ہیں۔ 69سالہ خاتون کیریبین میں چھٹیاں گزار رہی تھیں، جہاں انہیں مچھر نے کاٹ لیا جس کے بعد انہیں چکنگنیا نامی بخار نے آگھیرا جس کے بعد ان کی دائیں آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی۔ اس خبر نے ماہرین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ مچھر کے کاٹنے اور اس کیڑے کے ذریعے آلودہ خون کی منتقلی سے ہونے والی بیماریوں میں نظر کی کمزوری بھی کہیں شامل تو نہیں جس پر ماہرین کی تاحال توجہ ہی نہیں گئی۔ اس مرض کا شکار خاتون کا علاج کرنے والے اور بعد ازاں رپورٹ مرتب کرنے والے ڈاکٹر ابھیجیت موہت کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ چکنگنیا نامی بخار کے مضر اثرات تھے یا مچھر کی وجہ سے ایسا ہوا، اس بارے میں سوچنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی سوچنے کی ضرورت ہے کہ وہ افراد جو کہ بینائی زائل ہونے کا علاج بروقت کروالیتے ہیں، ان کی بینائی ضائع ہونے سے بچ رہتی ہے۔
خاتون گزشتہ برس جولائی میں کیریبیئن گئی تھیں جہاں انہیں مچھر نے کاٹ لیا جس کے بعد انہیں فلو جیسی علامات پیدا ہوگئی تھیں۔ اس کے علاوہ شدید بخار، سرخ دھبے اور جوڑوں میں درد کی شکایت بھی پیدا ہوگئی تھی۔ خاتون کچھ دن بعد برطانیہ واپس آگئی تھیں جہاں ان کی بیماری ٹھیک ہوگئی تاہم دائیں آنکھ سے بینائی زائل ہونے لگی۔ اس کے تین ہفتے بعد وہ معالج کے پاس گئی ، جہاں اس کی طبی تاریخ معلوم کرنے کے بعد اس کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا جس سے چکنگنیا کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد دیگر ٹیسٹ مکمل ہونے میں مزید چھ ہفتے کا وقت ضائع ہوا جس کے بعد خاتون کے علاج کیلئے سٹیرائڈز دیئے گئے مگر اس وقت تک بینائی فراہم کرنے والے اعصابی خلئے ختم ہوچکے تھے۔ ماہرین کو اگرچہ یقین ہے کہ اس کی وجہ مچھر کے کاٹنے سے یہ مسئلہ پیدا ہوا تاہم پھر بھی وہ دیگر امکانات کا بھی جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا کیس شناخت ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…