اسلام آباد(نیوزڈیسک )شادی کی تقریب میں خوبصورت جوڑے ،دلفریب سجاوٹ اور لذیذ کھانے لو گوں کو متوجہ کا مرکز ہوتے ہیں لیکن امریکا میں ایک نوبیاہتاجوڑے نے اپنی ہی شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ یہ زندہ دل جوڑا اپنی شادی میں آئے دوستوں اور رشتہ داروں کو محظوظ کر نے کیلئے کسی اور کا سہارا لینے کے بجائے خود ہی پرفارمر بن گیا۔تقریب میں مو جود تما م مہمانوں نے بھی اس جوڑے کے ساتھ مل کر رقص کیا اور سب کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔