اسلام آباد(نیوزڈیسک)مریکی شخص نے سب سے زیادہ فاصلے پر واشنگ مشین اچھال کرانوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔کپڑوں کی دھلائی کیلئے واشنگ مشین کا استعمال تو تقریباً ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے لیکن امریکی منچلے نے تو اس کا انوکھا استعمال کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔امریکی ریاست اوہائیو کے ایک اسٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے ریڈ گیمز کے دوران ایک باڈی بلڈر نے کئی کلو وزنی واشنگ مشین کو پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔سین مک کارتھے نامی باڈی بلڈر نے واشنگ مشین اپنے ہاتھوں پر اٹھائی اور اسے ہوا میں اچھالتے ہوئے 15فٹ اور 9انچ دور پھینک کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 13فٹ 6انچ دور واشنگ مشین پھینک کر قائم کیا گیا تھا۔