بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

لیجئے جناب اب مریض اورضعیف افراد کیلیے ’’نرس روبوٹ‘‘ تیار

datetime 8  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپانی کمپنی نیایک ایسا روبوٹ تیارکیا ہے جسے روبوٹ نرس کہا جاسکتا ہے جوبوڑھے اور بیمارافراد کو پانی دوائیں اورٹی وی کا ریموٹ بھی پیش کرسکتا ہے۔جاپانی کمپنی نے انسانی مددگارروبوٹ (ہیومن سپورٹ روبوٹ) پروگرام کے تحت اسے تیار کیا ہے جس پر ایک مشینی بازو نصب ہے جب کہ روبوٹ میں ہلکی اورحساس اشیا اٹھانے کے لیے سکشن کپ بھی لگایا گیا ہے جو کاغذ کی ایک شیٹ بھی اٹھا سکتا ہے۔اس جدید روبوٹ پر ایک ٹیڈی بیئر (بھالو) کی شکل لگی ہے اور اسی مناسبت سے اسے ’’روبو بیئر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، 140 کلووزنی یہ روبوٹ 80 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتا ہے، اسے خاص طورپر کمرکے درد میں مبتلا اور کمزور افراد کے لیے بنایا گیا ہے جو جھک کر اشیا اٹھانے سے معذور ہوتے ہیں۔جاپانی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ پر کئی کیمرے لگے ہیں اور اسے دور بیٹھ کر ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کے چہرے پر ایک اسکرین ہے جو ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ روبوٹ کی انگلیوں پر ربڑ اور ابھار ہیں جو اس کی گرفت کو نرم اور مضبوط بناتے ہیں جس سے یہ دوائیں ، کھانا اور پانی کی بوتلیں اٹھا سکتا ہے۔واضح رہے کہ جاپان کی ایک بڑی آبادی عمر رسیدہ افراد پر مشتمل ہے اسی لیے ماہرین کا کہنا ہیکہ یہ روبوٹ ایسے ضعیف العمر افراد کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…