واشنگٹن(نیوز ڈیسک)خوبصورتی کی علامت چاند کے حسن کا پول کھل گیا۔ناسا نے چاند کی نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ا±س کا روشن چہرہ مرجھایا ہوا نظر آتا ہے۔چاند پر داغ کے قصے تو بہت سنے تھے مگر اب خوبصورتی کی علامت چاند کی بدنمائی سامنے آگئی۔زمین کے حسن کے آگے چاند کا حسن ماند پڑ گیا،ناسا کی جانب سے سامنے آنے والی چاند کی نئی تصویر نے چندے مہتاب کے حسن کا پول کھول دیا،سفید بلب کی طرح چمکتا چاند نظام شمسی پر ایک سیاہ داغ ثابت ہوا۔چاند کی سیاہ تصویر زمین سے کبھی نظر نہیں آتی لیکن کمال ہے ناسا کی deep space climate observatory سٹیلایٹ کا جس نے چاند کو آئینہ دکھا دیا۔ لاکھوں میل دورخلاسے تصویر ناسا کی سیٹیلائٹ نے اس وقت چپکے سے اتاری جب چاند زمین کے گرد چکر لگا رہا تھا۔سورج کی شعاعوں کا سایہ چاند پراس انداز میں پڑا کہ اس کا چہرہ سیاہ ہو گیا۔