استنبول(نیوز ڈیسک)ترکی میں ایک گورنر نے سرکاری ملازمین کو اس شرط پر دیر سے دفتر آنے کی اجازت دے دی ہے کہ وہ یہ اضافی وقت ورزش کرنے میں لگائیں گے۔ترکی کے مغربی صوبے ایڈیئرنی کےگورنر درسن علی ساحن نے موٹاپے کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ بے شک ملازمین کام پر جلدی نہ آئیں لیکن ورزش ضرور کریں۔انہوں نے دفاتر میں ایک نیا پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین کو ایک گھنٹہ تاخیر سے دفتر آنے کی اجازت ہوگی۔گورنر کی جانب سے صحت بہتر کرنے کی یہ پہلی کوشش نہیں ہے، جنوری میں انھوں نے عوامی عمارتوں کی پہلی تین منزلوں تک جانے کے لیے لِفٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔ –