پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کی صف اول کی غوطہ خور مولشا نووا زندہ سمندر سے باہر نہ آسکیں

datetime 7  اگست‬‮  2015 |

میڈرڈ(نیوز ڈیسک)نطالیہ مولشانووا جن کو تاریخ کا سب سے بڑا فری ڈائیور سمجھا جاتا ہے انھوں نے سمندر میں ایسی چھلانگ لگائی کہ واپس ہی نہ آ سکیں۔اتوار کو اسپین کے جزیرے فورمنیترا کے ساحل پر چارٹرڈ کشتی سے ڈیڑھ ملی میٹر چوڑے سوٹ میں ایسی ڈائیو لگانے کودیں کہ پھر زندہ باہر نہ آسکیں، حالانکہ آسمان صاف تھا، خوشگوار ہوا چل رہی تھی اور اس غرض سے کہ انھیں سمندر کی تہہ میں غوطہ لگانے میں مدد مل سکے۔ انھوں نے گردن میں ایک دو پونڈ کا وزن بھی لٹکا رکھا تھا۔ چھلانگ لگانے سے پہلے انھوں نے گہری سانسیں بھی لیں جو بدقسمتی سے ان کی زندگی کی آخری سانسیں ثابت ہوئیں۔گلوبل فری ڈائیونگ فیڈریشن کے صدر کیمو لیتھینن نے کہا کہ 53 سالہ مولشانووا اس عمر میں بھی فری ڈائیونگ سپر اسٹار تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ کوئی چیز بھی کبھی نقصان نہیں پہنچاسکتی، مگر کیا کریں ہم سمندروں سے کھیلتے ہیں اور جب آپ سمندر سے اٹھکیلیاں کرتے ہیں تو کبھی نہ کبھی سمندر مقابلے پر اتر آتا ہے، یہ بتانے کے لیے دونوں میں سے کون طاقتور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…