پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکا میں ” ٹارزن“ نے چڑیا گھرانتظامیہ کی ناک میں دم کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) آپ نے فلموں یا کارٹونز میں تو ٹارزن کو جنگلوں میں درختوں پربھاگتے دوڑتے اورجانوروں کے ساتھ کھیلتے دیکھا ہوگا لیکن امریکا کے ایک چڑیا گھر کی انتظامیہ کو حقیقت میں ایک خود ساختہ ٹارزن کا سامنا کرنا پڑگیا جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر چڑیا گھر کی سیر کو آئے تمام شہریوں کو وہاں سے باہر نکالنا پڑا۔امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے سانتانا میں قائم چڑیا گھرمیں موجود بندرکے پنجرے کے پاس بغیر شرٹ پہنے ایک شخص درخت پرچڑھ گیا اورپنجرے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگا اس موقع پرانتظامیہ کے اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے آپ کو ٹارزن کہنا شروع کردیا اوربتایا کہ وہ صرف وقت گزارنے کے لیے یہاں آیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دیئے جانے کے کچھ دیربعد خود ساختہ ٹارزن وہاں سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے اسے تھوڑی ہی کوششوں کے بعد پکڑلیا۔ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کے مطابق مذکورہ شخص نشے کی حالت میں تھا اورچڑیا گھر کو لوگوں سے خالی کرانے کے بعد انہیں صورتحال پر قابو پانے کے لئے بالکل ویسے ہی طریقے اپنانے پڑے جیسا کہ پنجرے سے بھاگے ہوئے ایک ناراض بندر کو پکڑنے کے لیے اپنائے جاتے ہیں



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…