بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا، اس کی دلچسپ حقیقت جانئے

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیا آپ نے کبھی کسی تفریحی پارک میں رولر کوسٹر ریل گاڑی جس کا پرخطر طریقے سے بل کھاتا ہواٹریک زمین سے کافی بلندی پر بنایاگیا ہوتا ہے کی سواری کی ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو یقیناآپ مشاہدہ کر چکے ہوں گے کہ جب رولر کوسٹر تیزرفتاری کے ساتھ فضا میں سفر کرتی ہے تو تیز ہوا اور خوف کی شدت کے باعث اس میں بیٹھے لوگوں کے چہرے کس قدر بگڑ جاتے ہیں۔ایسے ہی امریکی ریاست کیرولینا کی ایک فیملی چھٹیوں پر ایک تفریحی پارک میں گئی جہاں انہوں نے رولرکوسٹر سے بھی لطف اٹھایا۔ان میں ایک بچہ کیلن مک کیٹرک بھی تھا۔ رولر کوسٹر پر سواری کے دوران تیز ہوا اور خوف کے امتزاج سے اس کا چہرہ انتہائی بھیانک ہو گیا لیکن ایسے میں اس کے باپ ول پول کو نجانے کیا سوجھی کہ اس نے بچے کی تصویر بنا لی اور بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹس Redditاور Imgurپر اپ لوڈ کر دی جہاں اس تصویر نے مقبولیت عام کے ریکارڈ توڑ دیئے،محض 2دن میں اسے 33لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ول پول کا کہنا ہے کہ یہ خوفناک تصویر ساری عمر میرے بیٹے کا آسیب کی طرح پیچھا کرے گی۔یہ تصویرپینسلوانیاکے ہرشے پارک کی رولر کوسٹر میں اس وقت بنائی گئی جب رولر کوسٹر فضا میں 200فٹ بلند ہو کر یکدم نیچے آئی، اس وقت کوسٹر کی رفتار 121کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ول پول نے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا رولرکوسٹر کا بہت زیادہ شوقین ہے اور ہم نے زندگی میں پہلی بار رولر کوسٹر کی سواری کی۔ پہلی سواری میں کیلن اگرچہ بہت خوفزدہ ہوا لیکن جیسے ہی وہ کوسٹر سے اترا تو وہ دوبارہ اس پر سوار ہونا چاہتا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…