بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کن مرغیوں کے انڈتے سفید ہوتے ہیں اور کن مرغیوں کے برائون؟وجہ دیسی اور برائلر کا فرق نہیں

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) مارکیٹ میں سفید اور برائون رنگ کے انڈوں کو دیکھ کر کبھی آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا کہ آخر ان میں فرق کیا ہے؟بھئی اگر رنگ اور قیمت میں فرق ہے تو غذائیت اور ذائقے میں بھی فرق ہو گا۔ماہرین غذایات نے دونوں رنگوں کے انڈوں پر جامع تحقیق کے بعد ان میں مندرجہ ذیل فرق بتائے ہیں۔ایک کا رنگ برائون جبکہ دوسرے کا سفید ہے ۔ یہ بھی تو ایک فرق ہے گہرے رنگ کی کلغی اور پروں والی مرغیاں عموما بران جبکہ سفید اور ہلکے رنگ کی کلغی اور پروں والی مرغیاں سفید انڈے دیتی ہیں۔اب یہ فرق تو ایسے ہیں جنہیں آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ تو کوئی فرق نہیں۔اصل بات تو یہ ہے کہ غذائیت اور ذائقے میں کوئی فرق ہے؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دونوں رنگوں کے انڈے ہر لحاظ سے ایک جیسے ہیں یعنی نہ صرف غذائیت ایک جیسی ہے بلکہ ذائقہ بھی ایک جیسا ہے۔اگر ذائقے میں ہلکا سا فرق محسوس ہو تو اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ برائعن انڈے دینے والی مرغیاں عموما گھریلو یا غیر روایتی خوراک پر پالی جاتی ہیں۔جبکہ سفید انڈوں والی مرغیاں کمرشل مرغی خانوں میں بازاری خوراک پر پالی جاتی ہیں۔بعض اوقات انڈے کے خول کی موٹائی میں فرق نظر آ سکتا ہے لیکن اس کی وجہ سفید یا برائون انڈہ نہیں ہے بلکہ مرغی کی عمر ہے۔کم عمر مرغیاں سخت اور موٹے خول جبکہ زیادہ عمر والی مرغیاں باریک خول والے انڈے دیتی ہیں۔اب یہ سوال اہم ہے کہ برائون انڈوں کو خصوصی مقام کیوں حاصل ہے اور اس کی قیمت کیوں زیادہ ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ برائون انڈے دینے والی مرغیاں جسامت میں بڑی ہوتی ہیں اور زیادہ خوراک کھاتی ہیں لہذا کسان ان کے انڈے مہنگے داموں بیچتے ہیں۔ تو آخر ان مہنگی مرغیوں کو پالا ہی کیوں جاتا ہے؟ اس کی واحد وجہ ہماری غلط فہمی ہے کہ برائون انڈے بہتر ہوتے ہیں۔ایسا سوچنے والے بران انڈوں کو مہنگے داموں خریدتے ہیں ، لہذا کسان بھی زیادہ منافع کے لیے بران انڈوں والی مرغیاں پالتے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…