بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بیوی کو بغیرمیک اپ دیکھ کر شوہرنے دھوکا دہی کے مقدمے کی درخواست دائرکردی

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجزائر (نیوز ڈیسک)میک اپ خواتین کو دلکش اور خوبصورت بنا دیتا ہے اور میک اپ کے بعد خاتون کو پہچاننا ذرا مشکل ہوجاتا ہے کچھ ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا الجزائر میں جہاں ایک شخص نے میک اپ میں خوبصورت اوردلکش نظرآنے والی خاتون کو بڑی خوشی سے اپنی بیوی بنا لیا لیکن ایک صبح جب اس نے اسے بغیر میک کے دیکھا تو اس کی شکل دیکھ کر مایوس ہوگیا اور بیوی پر دھوکا دہی کا دعویٰ دائر کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزائرمیں ایک شخص نے ایک عورت کو محفل میں دیکھا اوراس کی خوبصورتی اور دلکشی سے اتنا متاثرہوا کہ اسے شادی کی پیش کش کرڈالی اورکچھ ہی دنوں میں دونوں کی شادی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق شادی کی اگلی صبح جب شوہر سو کراٹھا تو اس نے ایک بدصورت کو اپنے کمرے میں دیکھا تو وہ سمجھا کہ شاید کوئی چوریا فراڈ عورت گھر میں داخل ہوگئی اور اس سے قبل کہ وہ اسے واقعی چورسمجھ لیتا جب غورسے دیکھا تو اس پر یہ حقیقت واضح ہوگئی کہ یہ تو اس کی بیوی ہی ہے بس فرق یہ ہے کہ اس نے اسے پہلی بار میک اپ کے بغیردیکھا۔ بیوی کی یہ شکل اسے ذرا پسند نہ آئی اور اس نے اپنی ہی بیوی پردھوکا دہی کا دعویٰ دائر کردیا۔شوہرنے عدالت میں اپنی بیوی پر دھوکا دہی کے الزام میں 20 ہزار ڈالر کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسے بیوی کی اصل شکل دیکھ کر ذہنی دھچکا لگا ہے اوراس کے ساتھ فراڈ ہوا ہے لہٰذا اسے اس کی قیمت ادا کی جائے



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…