اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مصروفیات جب حد سے بڑھ جائےں تو پھر کبھی کبھی صورتحال ایسی دلچسپ ہو جاتی ہے کہ شادی جیسے وقت طلب کام بھی کاروبار بن کر رہ جاتے ہیں ۔ ویسے تو چینی ثقافت بڑی مہذب اور دلفریب ہے مگر چین کے دوسرے شہرں سمیت شنگھائی کا شادی بازار چینی لوگوں کی بے پناہ مصروفیت کاعکاس ہے۔چینی لوگوں کے مطابق اب کون اپنے بچوں کے رشتوں کی تلاش میں مارا مارا پھرے ، تو اس کا حل والدین نے یوں نکالا کہ وہ چین کے ان شادی بازاروں میں میں جا کر اپنے بچوں کی سستی تشہیر کرتے ہیں ،مختلف شہروں میں ہر ہفتہ اور اتوار کو پارکوں میں لگنے والے ان بازاروں میں جا کے کاغذ پر شادی کے امیدواروں کی مکمل تفصیلات مثلاََ نام ، عمر، تعلیمی قابلیت اور ملازمت وغیرہ لکھ دی جاتی ہیں۔ایک اشتہار کی قیمت ان بازاروں میں 3.20 امریکی ڈالر ہے جو پانچ ماہ کے لیے کارآمد ہے۔ان بازاروں کو چلانے والے حضرات شادی کی بات چیت کے لیے لڑکے لڑکیوں کا نمبر بھی فراہم کرتے ہیں جس کی فیس انہوں نے 16 امریکی ڈالر مقرر کی ہوئی ہے۔واضح رہے کے یہ کام والدین بچوں کی مرضی کے خلاف کر رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ ان بازاروں کی بدولت ہونے والی شادیوں کی شرح بے حد کم ہے۔