پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ ،جذباتی باپ نے بیٹی کو تنگ کرنے والے طلبہ پر گاڑی چڑھا دی

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک )امریکی ریاست الینوئس کے ایک جذباتی باپ نے اپنی بیٹی کو تنگ کرنے والے ساتھی طلبہ و طالبات پر اپنی گاڑی چڑھا دی۔پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا اور قانون اپنے ہاتھ میں لینے پر مقدمہ درج کیا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کے واقعے کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق56سالہ رائے ولیمز جونیئر کی بیٹی نیلسن ایلیمنٹری سکول کی طالبہ ہے۔اسے کلاس کے ساتھی طالب علموں کی جانب سے مذاق کا نشانہ بنایا گیا جس پر رائے ولیمز غصے میں آگیا، پہلے اس نے چھڑی سے طلبہ کو دھمکایا اور اس کے بعد اپنی گاڑی میں سوار ہوکے گاڑی بچوں کی جانب دوڑا دی۔اس واقعے کی ویڈیو بنانے والے طالب علم نیتھن ویلز کا کہنا ہے کہ طالبہ کا والد غصے میں ا نتہائی پاگل ہورہا تھا، اور اس کے سامنے جو بھی آرہا تھا، وہ اس پر گاڑی چڑھا رہا تھا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس واقعے کے بعد رائے ولیمز جائے موقع سے فرار نہیں ہوا بلکہ موقع پر ہی موجود رہا، جہاں سے اس کی گرفتار میں عمل میں آگئی۔امکان ہے کہ اب رائے ولیمز 2لاکھ ڈالر میں ضمانت پر رہا ہوسکے گا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…