پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں ایسی زمین جو انسانوں سمیت گھروں کوبھی نگل جاتی ہے

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(نیوز ڈیسک) دنیا میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں اچانک زمین پھٹ پڑتی ہے اور اس واقعے میں انسانوں سمیت ان کے گھر تک زمین کی کوکھ میں غائب ہوجاتے ہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شہری جیف بش کے ساتھ ایسا ہی کچھ واقعہ پیش ا?یا جس میں وہ رات کے اوقات میں اپنے گھرمیں سورہا تھا کہ اچانک زمین کھلی اوراسے نگل گئی اس کا شورسن کا دوسرے کمرے میں موجود اس کے اہل خانہ جب جائے وہاں پہنچے تو اس وقت سب کچھ غائب ہوچکا تھا جب کہ زمین میں ایک گہرا گڑھا بن چکا تھا تاہم اس گڑھے میں اس شخص کی لاش نہ مل سکی۔جس گڑھے نے جیف بش نامی شہری کو نگلا تھا اسے اب ’’سنک ہول‘‘ کا نام دیا جاتا ہے اور ایسے واقعات دنیا بھر میں ہوتے رہے ہیں۔ چند ماہ قبل جنوبی کوریا میں میں بھی ایک شخص اچانک بننے والے گڑھے کا شکار ہوگیا تھا تاہم فلوریڈا میں ہرسال ایسے کئی واقعات ہوتے رہتے ہیں کیونکہ اس کی ارضیات ساخت کچھ اس طرح کی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ایک ارضیاتی عمل ہے جس میں اچانک کسی جگہ کی زمین بیٹھ جاتی ہے اور قریباً ایک گول گڑھا بن جاتا ہے، ناسا کے ماہرین زمین کھل جانے کی پیش گوئی میں مصروف عمل ہیں تاہم انہیں کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ زیرِزمین پانی ٹھوس چٹانوں کو رفتہ رفتہ گھلادیتا ہے اور زمین نیچے سے کھوکھلی ہوجاتی ہے اورجب اس پر تعمیرات کا بوجھ پڑتا ہے تو وہ جگہ بیٹھ جاتی ہے چونکہ فلوریڈا کی زمین چونے کے پتھروں پر مشتمل ہے جو پانی سے دھیرے دھیرے گھلتا رہتا ہے اس کے علاوہ زمین سے بے دریغ پانی کھینچنے پر بھی زمین کمزور ہوجاتی ہے اور موسم کی شدت اس پر اثرانداز ہوتی ہے۔پے در پے واقعات کے بعد فلوریڈا میں چونے کے پتھر کی کیفیت دیکھتے ہوئے ممکنہ گڑھے پیدا ہونے کا ایک نقشہ بنایا جارہا ہے جس سے کچھ اندازہ ہوسکے گا کہ فلوریڈا میں کس مکان کے نیچے کوئی اندھا گڑھا بن رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…