پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی شہری طیارہ پارک کرنے کے لیے گھر لے آیا

datetime 4  اگست‬‮  2015 |

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی ریاست نیویارک کے ایک علاقے میں شہریوں کی حیرت کی اس وقت انتہا نہ رہی جب انھوں نے اپنے ہمسائے کے گھر پر قریبا 40 فٹ چوڑا جہاز کھڑادیکھا ۔لوگوں نے پولیس سے شکایت کی تو معلوم ہوا کہ یہ جہاز 69 سالہ باشندے ہیرالڈ گرئنرکی کا ہے۔ مقامی اخبارات نے ہیرالڈ کا موقف لینا چاہا تو اس نے جواب دیا کہ وہ دل کا مریض ہے اور ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ جہاز نہ اڑایا کرے ۔ ائیرپورٹ پر پارکنگ فیس 150 ڈالر ہییہ خرچہ میں نہیں اٹھاسکتا لہذا جہاز کو گھر لے آیا۔اس سے بھی زیادہ مضحکہ خیز وجہ ہیرالڈ نے یہ بتائی کہ اس وقت اس کی طلاق کا مقدمہ چل رہا ہے اور وہ پہلے ہی کافی پریشانی میں ہے اگر دیگر لوگ اسے تنگ نہ کریں تو بہتر ہے۔ تاہم اس کے ہمسایوں نے یہ منطق تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاز کے اردگرد کھیلتے بچوں کو چوٹ لگنے کا خطرہ ہے اور علاقے کی خوبصورتی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ہیرالڈ کو قریبا اڑھائی ہزار ڈالر جرمانہ کا سامنا کرنا پڑیگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…