نیویار ک (نیوزڈیسک)بولنے والے طوطوں کے بارے میں تو ہر کسی نے سنا ہی ہوگا جنہیں یا تو بولنے کی تربیت دی جاتی ہے یا پھر وہ خود ہی اس صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کی ملاقات ایک گانا گانے والے طوطے سے کراتے ہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ایسا طو طا ہے جو گانے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔یہ طوطا شاپ میں اپنے مالک کے ساتھ مو جود رہتا ہے اور آنے والوں کو اپنے سریلے نغموں سے محظوظ کرتا نظر آتا ہے۔یہ طوطا انٹر نیٹ کا اسٹار بن چکا ہے جس کی اس ویڈیو کو چند دنو ں پر دنیا بھر میں چا ر لاکھ سے زائد افراد دیکھ کر محظو ظ ہو چکے ہیں۔