اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

انڈے نہ دینے پرسرپھرے مالک کی مرغی کو انوکھی سزا

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ویسے مرغی کا کام تو انڈے دینا ہی ہے لیکن بیچاری وہ بھی کبھی کبھی تھک کرآرام کرنے لگے تو اسے بھی اس کا حق ہے لیکن امریکا میں ایک مرغی کے مالک کومرغی کا آرام کرنا پسند نہ آیا اورانڈے نہ دینے پر اسے گھر کے دروازے پر باندھ کر اس کے ساتھ کام چور اور مفت خوری کا بورڈ آویزاں کردیا۔امریکا میں ایک شخص نے بڑے شوق سے مرغی خریدی کہ وہ خوب انڈے دے گی اور اسے انڈے خریدنے نہیں پڑیں گے لیکن کافی عرصے بعد بھی جب مرغی نے انڈے نہیں دیئے اور بیچارے مالک کو انڈے خریدنے پھر دکان ہی جانا پڑا جس نے اسے سخت غصہ آیا جس پر اس نے مرغی کو شرمندہ کرنے کے لیے بورڈ تیار کیا اوراس پر لکھا میں نے اپنے مالک کو دکان سے انڈے خریدنے پر مجبور کردیا کیونکہ میں کام چوراو مفت خورمرغی ہوں۔مالک نے تو اپنا غصہ نکال لیا لیکن وہ بھول گیا کہ بیچاری مرغی تو پڑھ نہیں سکتی اسے کیا خبر کیا ہورہا ہے لیکن دیکھنے والے ضرور مرغی کے بارے میں منفی رائے قائم کر رہے ہوں گے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…