فرانس(نیوزڈیسک )بحرہند میں فرانسیسی جزیرے پر واقع آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا ، لاوے کے دریا نے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آتش فشاں پہاڑ پیٹون ڈی لا فورنائس اسی جزیرے پر واقع ہے جہاں چند روز قبل ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ممکنہ ٹکڑا ملا ہے ۔ حکام نے لوگوں کو ہیلی کاپٹر یا پیدل پہاڑ کے قریب جانے سے منع کر دیا ۔ پہاڑ سے نکلنے والے لاوے نے ارد گرد علاقے کو لپیٹ لیا ۔ پیٹون ڈی لا فورنائس متحرک ترین آتش فشاں پہاڑ ہے جو ہر سال تقریبا دو بار لاوا اگلتا ہے ۔