جرمنی (نیوزڈیسک ) جرمنی میں ہینڈ بیگز ہوا میں پھینکنے کا انوکھا عالمی مقابلہ جس میں پوری دنیا سے آنے والے سیاحوں نے منفرد انداز میں حصہ لیا ہے ۔ اس عالمی مقابلے میں پوری دنیا سے آئے سیاحوں نے حصہ لیا ۔ یہ ایک بہت ہی دلچسپ تہوار ہے جس میں ہر کوئی اپنے بیگز کو ایک لائن پر کھڑے ہو کر پوری قوت کے ساتھ مخالف سمت کی طرف پھنکتا ہے اور جس کا بیگ جتنی دور جا کر گرے گا ۔ اس کا جیتنے کے مواقع بھی اتنے ہی بڑھ جائیں گے ۔ آخر میں جیتنے والے لوگوں میں انعام بھی تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ یہ تہوار ہر سال جرمنی کے شہر “بوٹروپ ” میں منایا جاتا ہے ۔