لندن (نیوزڈیسک)گہری سو چ میں مبتلا ہو کر انگلیاں ہلانا اکثر لوگوں کی عادت ہو تی ہے، جس سے متاثر ہو کر انسانی ہاتھ کا ایک مکینکل ماڈل تخلیق کرلیا گیا ہے۔ برطانوی فنکار کا تخلیق کردہ یہ ماڈل انجینئرنگ اور جدت پسندی کا انوکھا ملاپ ہے، جس میں حرکت کرتی انگلیاں ایک گہر ی سوچ میں ڈوبے ہوئے انسانی ہاتھ کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس دلچسپ ماڈل کو دیکھ کر جہاں فنکاری کی داد دینی پڑ تی ہے، وہیں یہ با ت بھی ذہن میں آتی ہے آخر اسے بنانے کا مقصد کیا ہے۔