نیویارک (نیوزڈیسک)یوں تو مکھن صرف کھانے اشیامیں استعمال کیا جاتا ہے تاہم امریکہ میں ماہر مجسمہ سازوں نے مکھن کی مدد سے انوکھا کارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کر ڈالا۔ ریاست اوہائیو میں ماہر مجمسہ سازوں نے ہزاروں پانڈ مکھن کی مدد سے گائے بچھڑے شہر کے میئر ہیلمٹ گائے اور اوہائیو کی طرف سے جیتی گئی ٹرافی کے مجسموں کی نمائش کی۔ جنہیں کئی دنوں کی محنت کے بعد خالص مکھن سے تیار کیا گیا ہے۔ مجسموں کی تیاری میں دو ہزار پانڈ مکھن اور پانچ سو گھنٹے صرف ہوئے جبکہ چار ماہر فنکاروں نے اپنے آرٹ کا مظاہرہ کیا۔ حقیقت سے قریب تر دکھائی دینے والے ان مکھن مجسموں کو صحیح حالت میں رکھنے کیلئے شیشے کے کیس میں ٹھنڈی جگہ رکھا گیا ہے جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ یہاں کا رخ کررہے ہیں۔ یہ نمائش اگلے بارہ روز تک جاری رہے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں