فلوریڈا (نیوزڈیسک)فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے دوران وہ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اس کی ٹانگ میں گولی لگی۔ اس گولی لگنے کا اس وقت پتہ چلا جب پانچ دن بعد ڈاکٹر نے آپریشن کرکے اس کی ٹانگ سے گولی نکال کر دکھائی۔ ہیتھر چارلیپویس نے بتایا کہ چند دن درد کے بعد اس نے سوچا کہ یہ فریکچر ہوا ہوگا۔ وہ ہسپتال گئی تو ڈاکٹر نے ٹانگ میں سے 38 کیلیبر کی گولی نکال لی۔ ہیتھر نے بتایاکہ وہ ایک کیفے کے صحن میں بیٹھی تھی کہ اس کی ٹانگ میں درد اٹھا۔ اس نے باتھ روم میں چیک کیا تو ٹانگ پربس خون کا نشان تھا۔ پولیس کے مطابق وہاں پر گولیاں چلنے کی اطلاعات نہیں ملیں۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ دور کیا جانے والا ہوائی فائر ہو جس کی گولی آکر ہیتھر کو لگی ہو۔