اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دنیا کی پرسکون نوکری مگر آپ مضبوط دل کے مالک ہوں

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)اگر آپ دنیا کے شور شرابے سے تنگ ہیں اور کسی پرسکون جگہ رہنا چاہتے ہیں تو یہ نوکری آپ کیلئے بہترین ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ذرا مضبوط دل کے مالک ہوں اور بھوتوں وغیرہ سے گھبراتے نہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق آئرش سی میں واقع یارڈ سی جزیرے کو ایسے لوگ درکار ہیں جو سردیوں کے دوران اس کی حفاظت کرسکیں۔ یہ جگہ دنیا سے کافی دور واقع ہے۔ اس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ 20 ہزار سے زائد بھوتوں کا گھر ہے۔ تاہم ایسا بھی نہیں کہ یہاں کوئی آتا جاتا نہ ہو۔ دو سال بعد نوکری چھوڑنے والے منیجر روڈڑی ایونز نے بتایا کہ گرمیوں کے چھ ماہ تو جزیرے پر آنے والے لوگوں اور قائم گھروں کا خیال رکھنا ہوتا ہے لیکن سردیوں کے چھ ماہ صرف مینٹی نینس کا کام ہوتا ہے۔ تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ اس جزیرے پر انٹرنیٹ موجود ہے اور فارغ وقت فیس بک پر گزارا جاسکتا ہے۔ اس نوکری کا اشتہار جزیرے کی ویب سائٹ www.bardsey.org پر دیا گیا ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…