بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی نوجوان نے ورلڈ گیمنگ انڈسٹری پر جھنڈے گاڑ دیے

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والے سمیل حسن نے بہت کم مدت میں گیمنگ انڈسٹری میں اپنا نام بنالیا ہے۔ گیمنگ انڈسٹری دنیا کی برق رفتاری سے ترقی کرنے والی انڈسٹری ہے جس کا حجم تقریبا 800 ارب روپے ہے۔ اس انڈسٹری میں گیمز سافٹ ویئر کی تیاری، گیموں کی خرید و فروخت اور گیم کھیلنا سبھی شامل ہیں۔ سمیل حسن کا خاندان گذشتہ سال کراچی سے شکاگو منتقل ہوا تو اسے دیگر مشکلات کے ساتھ مالی مسائل کا بھی سامنا تھا لیکن سمیل حسن نے چند ہی ماہ میں اپنے خاندان کو مالی مسائل سے نجات دلادی ہے۔ سمائل حسن ڈوٹا 2گیم کا پلیئر ہے۔ ڈوٹا مخفف ہے ڈیفنس آف دی اینسینٹس ancients 2 کا۔ پانچ پانچ پلیئرز پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان اس پیچیدہ لیکن دلچسپ گیم کا بنیادی مقصد مخالف ٹیم کے بیس base پر قبضہ کرنا ہے۔ امریکا آمد کے کچھ ماہ بعد ہی سمیل نے نارتھ امریکن ان ہاوس لیگ کے لیے کوالیفائی کیا۔ ایول جینیئسس evil geniuses نامی ٹیم کے مینیجر اور ڈوٹا 2 کے پلیئر 26 سالہ چارلی یانگ نے سمیل کی صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے اسے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ گزشتہ فروری میں سمیل کی ٹیم شنگھائی گئی اور ڈوٹا 2 ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لیا، جس کی انعامی رقم 12کروڑ روپے سے زائد تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں ایول جینیئسس تھرڈ سیڈ تھے لیکن سمیل کی کارکردگی کی بدولت نہ صرف فائنل میں پہنچے بلکہ چینی ٹیم کو شکست دے کر فائنل بھی جیتا۔ اس طرح پروفیشنل گیمر بننے کے ایک ماہ بعد ہی سمیل نے جو رقم کمائی وہ دو کروڑ روپے سے زائدتھی۔ اب سمیل کی ٹیم اگست میں ہونے والے ڈوٹا 2 کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جس کی انعامی رقم کی مالیت 61کروڑ روپے سے زائد ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…