لندن(نیوزڈیسک )غو طہ خور نے پانی کا ببل بناکر پتھروں کا ایسا نشانہ لگایا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔عام طور پر غوطہ خوروں کا مقصدسمندر کی گہرائی میں جانے کے بعد مختلف اقسام اور رنگ ونسل کی آبی مخلوق کا نہایت قریب سے نظارہ کر نا ہو تا ہے لیکن یہ وڈیو ایک ایسے غو طہ خور کی ہے جس نے کچھ منفرد کر کے سب کو حیران کر دیا۔اس غوطہ خور نے ہزاروں فٹ کی گہرائی میں پہنچنے کے بعد درمیانے سائز کے تین پتھروں کو اوپر نیچے ترتیب میں رکھ کر اپنی سانس کی مدد سے ایک پانی کا ببل بنا یا اور ان پتھروں کا ایسا نشانہ لگایا کہ وہ اپنی جگہ سے ہی گر گئے۔اس مظاہرے کی کامیابی کے بعد غوطہ خورکی خوشی قابلِ دیدنی ہے جو کہ حقیقت ہے یا نظروں کا دھوکہ لیکن واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتاہے۔